Friday, April 19, 2024

بیوروکریسی میں تبدیلیاں،ڈاکٹرسلیمان ڈی جی آئی بی ،محمد جہانزیب چیئرمین ایف بی آر تعینات

بیوروکریسی میں تبدیلیاں،ڈاکٹرسلیمان ڈی جی آئی بی ،محمد جہانزیب چیئرمین ایف بی آر تعینات
August 28, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) تحریک انصاف کی حکومت نے بیورو کریسی  میں اہم تبدیلیاں کر دیں ، ڈاکٹر سلیمان کو ڈی جی آئی بی ، محمد جہانزیب کو چئیرمین ایف بی آر  اور مہرخالق داد لک ڈائریکٹر جنرل نیکٹا  تعینات کردیاگیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری علیحدہ علیحدہ نوٹیفیکشنز کے مطابق ڈی جی نیکٹا ڈاکٹر سلیمان کو دوبارہ ڈی جی آئی بی تعینات کر دیا گیا ہے ، نگران حکومت نے ڈاکٹر سلیمان کو ڈی جی آئی بی سے تبدیل کرکے ڈی جی نیکٹا تعینات کیا تھا ۔ کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی خالق داد لک کو ڈی جی نیکٹا تعینات کیا گیا ہے  ،  پولیس سروس گریڈ 22 کے خالق داد لک نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ سمیت دیگر عہدوں پر تعینات رہے ہیں ۔ سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری جہانزیب خان کا تبادلہ کرکے انہیں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایم جی گروپ کے جہانزیب خان گریڈ 22 کے آفیسر ہیں۔ جہانزیب خان کو رخسانہ یاسمین کی جگہ چئیرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے۔ تبادلوں پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا۔ تمام تبادلے کابینہ کی منظوری کے بعد کئے گئے ہیں ۔