Friday, May 3, 2024

بینکوں سے 50 ہزار یومیہ کیش نکلوانے والوں پراعشاریہ چھ فیصد ٹیکس عائد

بینکوں سے 50 ہزار یومیہ کیش نکلوانے والوں پراعشاریہ چھ فیصد ٹیکس عائد
July 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایف بی آر نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے بینکوں سے کیش نکلوانے پر اضافی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ یومیہ 50 ہزار روپے کیش نکلوانے پر اعشاریہ چھ فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ پے آرڈر، چیک بینک ڈرافٹ اور چیک ٹرانسفر سمیت ہر طرح کی ٹرانزیکشن پر ٹیکس لاگو ہوگا۔ اس ٹیکس کا اطلاق صرف نان فائلرز پرہوگا تاہم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں پر 0.25 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ اس سلسلے میں تمام بینکوں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں کہ وہ آج سے ٹیکس وصولی شروع کردیں۔ ٹیکس کا مقصد ٹیکس گوشواروں کی تعداد کو بڑھانا ہے۔