Sunday, May 12, 2024

بینکنگ کورٹ کراچی ، آصف زرداری ، فریال تالپور کی ضمانت میں 14فروری تک توسیع

بینکنگ کورٹ کراچی ، آصف زرداری ، فریال تالپور کی ضمانت میں 14فروری تک توسیع
January 23, 2019
کراچی ( 92 نیوز) بینکنگ کورٹ کراچی نے سابق صدر آصف علی زرداری  اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کر دی ۔ میگا منی لانڈرنگ کیس  میں آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور  کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے ۔  ملزموں کی جانب سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے  14 فروری تک توسیع کردی۔ دوسری  جانب عدالت نے انور مجید اور عبدالغنی مجید کی ضمانت کی درخواست  پر سماعت کرتے ہوئے سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی ۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ایک بار دیکھ کر کارروائی آگے بڑھائیں گے ، کیس سننے کو تیار ہیں مگر فائل موجود نہیں ۔ ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ  نہ تفتیشی افسر موجود ہے نہ ایف آئی اے ریکارڈ کیس کیسے چلائیں ، پہلے سپریم کورٹ کا فیصلہ ، ریکارڈ اور تفتیشی افسر کو آنے دیں ۔