Tuesday, April 23, 2024

بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاؤنٹ نہیں کھل سکتا، چیف جسٹس پاکستان

بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاؤنٹ نہیں کھل سکتا، چیف جسٹس پاکستان
June 18, 2019
اسلام آباد( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم کی اپیل پر سماعت ہوئی ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ بینک والوں کی شمولیت کے بغیر جعلی اکاؤنٹ نہیں کھل سکتا،معاملہ گھمبیرہے کیوں نہ سزابڑھادیں۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ  بینک والے اکاؤنٹ کھولنے میں بڑی احتیاط کرتے ہیں ،جعلی شناختی کارڈز ،جعلی دستاویزات سے اکاؤنٹس کیسے کھل گئے۔ چیف جسٹس نے نیب کو ہدایت کی کہ ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر تیاری شروع کردیں ، اپیلیں چند ہفتوں میں نمٹا دیں گے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم محمدانور نے سزاکےخلاف اپیل واپس لے لی،ملزم  پر نیشنل بینک راولپنڈی میں جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے کا الزام  تھا ، ٹرائل کورٹ نے تین سال قید کی سزا سنائی، ہائیکورٹ نے بھی سزا کو برقرار رکھاتھا ۔