Sunday, September 8, 2024

بینک آف چائنا کی پاکستان میں انٹری ہو گئی

بینک آف چائنا کی پاکستان میں انٹری ہو گئی
September 19, 2017

کراچی (92 نیوز) چین کے پانچویں بڑے بینک کوتمام قانونی تقاضے پورے کرنے پراسٹیٹ بینک نے بینک آف چائنا لمیٹڈ کو بینکاری کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قانونی تقاضے پورے کرنے پر بینک آف چائنا کو پاکستان میں بینکاری کاروبار کرنے کی اجازت دیدی۔

بینک آف چائنا چین کی حکومت کے سرمایہ کاری بازو "چائنا سینٹرل ہوئی جن" کا ایک ذیلی ادارہ ہے جو سرمائے کے اعتبار سے دنیا کا چوتھا اور مجموعی اثاثوں کے لحاظ سے پانچھواں بڑا بینک ہے۔ یہ شنگھائی اسٹاک ایکس چینج اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ ہے۔ عالمی سطح پر بینک آف چائنا کا کاروبار دنیا کے پچاس ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔ جس میں سے انیس چین کے ون بیلٹ ون روڈ پر واقع ہیں۔

بینک آف چائنا پاکستان میں داخل ہونے والا چین کا دوسرا بینک ہے۔ بینک آف چائنا کی انٹری سے نہ صرف دو طرفہ روابط مزید مضبوط ہوں گے بلکہ یہ ملک کے بینکاری شعبے اور مستحکم معاشی امکانات پر عالمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو بھی ظاہر کرتا ہے۔