Saturday, May 18, 2024

بینک آف پنجاب کے نئے صدر کیلئے انٹرویو کا عمل مکمل

بینک آف پنجاب کے نئے صدر کیلئے انٹرویو کا عمل مکمل
February 13, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزارت خزانہ پنجاب نے بینک آف پنجاب کے نئے صدر کیلئے انٹرویو کا عمل مکمل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی کو کل 3 بنکرز پر مشتمل سمری حتمی منظوری کے لیے بھجوائی جائے گی۔ وزیر خزانہ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری خزانہ پنجاب کے علاوہ زبیرسومرو نے انٹرویو کیے۔ بینکرز کے طویل انٹرویوز کیے گئے جن میں ضیا اعجاز، مبشر مقبول، طالب رضوی، مصطفیٰ ہمدانی،عدنان غنی، حسن رضا، علی مامون، غالب اسماعیل اور نشتر اعظم شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حتمی شارٹ لسٹنگ میں غالب اسماعیل، طالب رضوی اور عدنان غنی کے نام شامل ہیں۔ سابق صدر نعیم الدین کے استعفیٰ کے بعد سے صدر کا عہدہ دسمبر 2018 سے خالی ہے۔ اسد عمر کے کلاس فیلو عدنان غنی کی پوزیشن مضبوط قرار دی جا رہی ہے۔ خالد ترمذی عارضی طور پر صدر کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔