Wednesday, April 24, 2024

بینک آف پنجاب، ٹیوٹا سے ہُنر مند نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیگا

بینک آف پنجاب، ٹیوٹا سے ہُنر مند نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیگا
October 23, 2020
لاہور (92 نیوز) بینک آف پنجاب، ٹیوٹا کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو پنجاب روزگار اور کامیاب جوان اسکیموں کے تحت کاروبار کے لیے آسان شرائط پر قرضے فراہم کرے گا۔ صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود اور چیئرمیں ٹیوٹا علی سلمان صدیقی نے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب ٹیوٹا کے تربیت یافتہ فنی ماہر نوجوانوں کو بھی رعایتی منافع پر قرض فراہم کرے گا۔ ٹیوٹا کے تربیت یافتہ الیکٹریشن، پلمبر، کارپینٹر، ڈرائیورز کو بینک آف پنجاب میں نوکریوں کے لیے ترجیح دی جائے گی۔ بینک آف پنجاب ٹیوٹا کے ہیڈ آفس میں درخواست گزاروں کی رہنمائی کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کرے گا۔ ٹیوٹا کے ملازمین اورہُنر مند کاروباری افراد کیلئے رعایتی شرح سود پر نیا پاکستان اور لوکاسٹ ہاؤسنگ اسکیم کے تحت گھر بنانے کیلئے قرضے کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی۔