Friday, May 10, 2024

بینچ اور بار کا تعلق ہمیشہ قائم رہے گا ، چیف جسٹس

بینچ اور بار کا تعلق ہمیشہ قائم رہے گا ، چیف جسٹس
July 10, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا بینچ اور بار کا تعلق ہمیشہ قائم رہے گا۔ بینچ اور بار ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں۔ بینچ اور بار کو ایک دوسرے سے کوئی مسئلہ نہیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل، جسٹس یحٰیی آفریدی ، جسٹس قاضی امین کی بھی شرکت ہوئی۔ چیف جسٹس نے خطاب میں دعوت دینے پر بار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کمپلیکس میں فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولت میسر ہو گی۔ وکلاء سے مقدمات جلد نمٹانے میں تعاون مانگ لیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے بھی انصاف کی جلد فراہمی پر زور دیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی نظام کو کورونا سے درپیش چیلنجز سے متعلق مذاکرے کا بھی اہتمام کیا۔ سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس مشیر عالم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ عدالتی نظام کو آٹو میشن پر لانے کیلئے پی سی ون بنا کر حکومت کو بھیجا لیکن وسائل کی فراہمی کیلئے حکومت نے معذرت کر لی۔ مقدمات کا بروقت فیصلہ نہ ہونے اور التو کے باعث ججز کو بھی بعض اوقات منہ چھپانا پڑجاتا ہے۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ عدالتی نظام کو کمپیوٹر نے بدل کر رکھ دیا۔ یقینا کورونا وائرس نے ہم سب کی دنیا بدل دی۔ میری بیگم صاحبہ نقاب کرتی ہے۔ دوست شکوہ کرتے تھے کہ آپ کی بیگم منہ کیوں چھپاتی ہے۔ اب کورونا کے بعد دوستوں سے کہتا ہوں دیکھا میری بیوی کی آہ لگ گئی۔ کورونا کی وجہ سے وہ دوست بھی ماسک پہنے گھومتے ہیں۔