Thursday, March 28, 2024

بینظیربھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں تیسرے کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد

بینظیربھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں تیسرے کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد
November 20, 2017

پشاور ( 92 نیوز ) پشاور کی شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں تیسرے خیبرپختونخوا خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کا میدان سجا ۔ کرکٹ میلے میں نہ صرف چھکے چوکے لگے بلکہ تماشائی خواتین نے اپنی ٹیموں کو بھی خوف سپورٹ کیا۔
ٹورنامنٹ میں کل مختلف اضلاع کی 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ پشاوراے اور مردان کی ٹیموں کی درمیان کھیلا گیا۔ میچ دیکھنے کےلئے آئی خواتین تماشائیوں نے اچھا کھیل پیش کرنے والیوں کو خوب داد دی۔
اس موقع پر خواتین کرکٹرز نے صوبے میں کرکٹ کھیلنے کے مواقع کم ملنے اور سہولیات نہ ہونے کا شکوہ کیا۔