Tuesday, April 23, 2024

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی ، پی ٹی آئی بٹ گئی ‏

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی ، پی ٹی آئی بٹ گئی ‏
March 31, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کے معاملے پر تحریک انصاف بٹ گئی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام تبدیل  کرنے کے فیصلے  کی مخالفت کر دی ، گورنر سندھ عمران اسماعیل  نام تبدی کرنے پر ڈٹ گئے ۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کے معاملے پر تحریک انصاف  تقسیم ہو گئی ، پی ٹی آئی کی اکثریت نام تبدیل کرنے کی حامی جبکہ کپتان  کے نائب نے اپنا ووٹ پیپلز پارٹی کے حق میں دے دیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ذاتی طور پر نام تبدیلی کے حق میں نہیں،نام نہیں کام دیکھا جاتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے  پی پی رہنما کو کرارا جواب دیا،فواد چودھری نے ٹویٹ داغا کہ خورشیدشاہ اپنے کرتوتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بے نظیراور بھٹو کو بیچنا بند کریں، اداروں کی تباہی میں سب سے بڑا حصہ خورشید شاہ کا ہے، میرٹ کے برعکس سیاسی بھرتیوں کا انبار لگا دیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام  کا نام ضرور تبدیل کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے اتحادیوں کے مطالبے پر بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔