Sunday, September 8, 2024

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کا معاملہ ، سندھ کے کھلاڑی بھی ناراض

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کا معاملہ ، سندھ کے کھلاڑی بھی ناراض
April 1, 2019

کراچی ( 92 نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کے نام کی تبدیلی  کے معاملے پر کپتان کے کھلاڑی بھی ناراض ہوگئے، تجویز سیاسی نقصان قرار دے دی جبکہ عوامی ردعمل سےبھی پارٹی قیادت کوآگاہ کردیا۔

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کانام تبدیل کرنے پر پی ٹی آئی میں بھی اختلافات پیدا ہو گئے ، بے نظیر بھٹو کا نام ہٹانے کو بےوقت کی راگنی اور اپنے لیے سیاسی نقصان قراردیدیا۔

تحریک انصاف کے کچھ ارکان کا کہنا ہے کہ نام کی تبدیلی سے سندھ میں پیپلزپارٹی کو سیاسی فائدہ ہوگا ،عوامی ردعمل بھی آسکتاہے۔

پی ٹی آئی رہنماوں نے مرکزی قیادت کوتجویزدی کہ نام کی تبدیلی کی بجائے  بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی انتظامی خامیوں دور کی جائیں اورسیاسی بھرتیوں کاخاتمہ کیاجائے۔