Thursday, April 18, 2024

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد میں کرپشن کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی شروع

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کی امداد میں کرپشن کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی شروع
January 31, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد میں کرپشن کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مبینہ رقوم وصولی کے معاملے پر امداد لینے والے بی آئی ایس پی کے گریڈ 17 کے 4 افسران ملازمت سے برطرف بھی کر دیئے گئے۔ ایف آئی اے نے بی آئی ایس پی سے پیسے بٹورنے والے افسران کیخلاف  انکوائری کی جامع حکمت عملی مرتب کر لی۔ ذرائع کے مطابق پروگرام سے مستفید افسران کیخلاف تحقیقات دو حصوں میں کی جائیگی۔ پہلے حصے میں پروگرام سے براہ راست خود مستفید ہونے  والےافسران کے خلاف کاروائی ہو گی جبکہ دوسرے مرحلے  میں افسران سہولت دینے والے بی آئی ایس پی افسران کے خلاف کاروائی کا آغاز ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی نے پنجاب، سندھ ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کے پی کے زون کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔ ایف آئی اے زونز کو متعلقہ افسران کی تفصیلات فراہم کر دیں گئیں۔ ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ رقوم وصولی کرنے والوں کی ایف آئی اے نے نادرا سے فیملی ٹری، بائیو میٹرک ، پروفیشن سے متعلق ڈیٹا تک رسائی مانگ لی۔