Friday, April 26, 2024

بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تزئین و آرائش مکمل ،وزیر اعظم کل افتتاح کریں گے

بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تزئین و آرائش مکمل ،وزیر اعظم کل افتتاح کریں گے
May 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پورٹ نے اوڑھ لیے ہیں نئے رنگ نئے ڈھنگ مسافروں کی سہولت کے لیے فاسٹ ٹریک کی سہولت بھی  دے دی گئی ۔ وزیر اعظم نواز شریف کل افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق  کچھ ماہ قبل ایک سروے ویب ساٗئٹ کی جانب سے اسلام آباد ائیر پورٹ کو دنیا کے بدترین ائیر پورٹس میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوگیا ہے ۔ کل تک جہاں مسافروں کی راہنمائی کے لیے بنیادی سہولیات تک نہ تھیں،اب وہاں عالمی معیار کا  لاونج جگمگا رہا ہے۔ اسلام آباد ائیر پورٹ پر فاسٹ ٹریک بھی متعارف کرایا گیا ہے ، جس کی بدولت مسافر صرف چند منٹوں میں اپنی مطلوبہ فلائٹ پر سوار ہو سکیں گے۔ ائیر پورٹ پر وی آئی پی سسٹم کے خاتمے کے لیے وی آئی پی لاونج کو بزنس لاونج کا نام دیا گیا ہے،دیواروں کو مصوری کے فن پاروں سے سجا کر  بڑی ٹی وی اسکرینز لگائی گئی ہیں۔ اب مسافر یہاں مفت وائی فائی اور کمپیوٹر ایریا کا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔