Friday, April 19, 2024

بین سٹوکس کو انگلینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز ’’نائٹ ہُڈ‘‘ دیا جائے گا

بین سٹوکس کو انگلینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز ’’نائٹ ہُڈ‘‘ دیا جائے گا
July 17, 2019
لندن (سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ فائنل میں شاندار اننگز کھیل کر انگلینڈ کو ورلڈ چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس کو انگلینڈ کے اعلیٰ ترین اعزاز ’’نائٹ ہڈ‘‘ سے نوازا جائے گا۔ تھریسامے کی جگہ انگلینڈ کے نئے وزیر اعظم بننے کی ریس میں شامل جانسن اور ہنٹ دونوں سے جب پوچھا گیا کہ کیا سٹوکس کو ‘‘نائٹ ہُڈ‘‘دیا جائے گا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔ اعزاز ملنے کے بعد سٹوکس اپنے نام کے ساتھ ’’سر‘‘ لگاسکتے ہیں۔ سٹوکس کو یہ اعزازملا تو وہ انگلینڈ کے 12ویں اور مجموعی طور پر 23ویں کرکٹر ہوں گے ۔