Tuesday, May 21, 2024

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ، ایس او پیز کے تحت تمام جماعتوں کے امتحانات لینے کا فیصلہ

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ، ایس او پیز کے تحت تمام جماعتوں کے امتحانات لینے کا فیصلہ
May 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔ ایس او پیز کے تحت ہر صورت تمام جماعتوں کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی نے 20 جون کے بعد امتحانات کا اعلان کر دیا۔ کمیٹی اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم اور متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔ کمیٹی نے ملک بھر میں امتحانات کے انعقاد کے لئے تمام ممکنہ آپشنز کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں محدود تعداد میں ہونگی۔

 کمیٹی نے تمام وفاقی اکائیوں کو اساتذہ، نگراں عملے اور دیگر انتظامی سٹاف کی بروقت ویکسینیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ جن کے پاس ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہیں ہوگا وہ انویجیلیشن کے لئے نہیں بلائے جائیں گے ۔ اجلاس میں سی سی آئی کے فیصلوں کی روشنی میں این سی ایچ ڈی اور بیکس کے سٹاف کی 30 جون کے بعد صوبوں کو منتقلی کے معاملے  پر صوبوں کو  جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بین الصوبائی وزرا تعلیم کمیٹی میں نیشنل ایجوکیشن اسیسمنٹ  فریم ورک کو بھی صوبوں کیساتھ شیئر کیا گیا اور اس کی اصولی منظوری دے دی گئی۔