Wednesday, April 24, 2024

بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ، تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ

بین الصوبائی وزرائے تعلیم  اجلاس ، تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ
August 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملک بھر میں یونیورسٹیاں اور اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ اسکولوں میں ایس او پیز کے تحت بچوں کی 50 فیصد حاضری ہو گی۔ وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا طلبہ سوشل میڈیا پر کان نہ دھریں۔ کورونا کا سلسلہ پتہ نہیں کب تک چلے، تعلیم کے سلسلے کو قائم رکھنا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد بریفنگ میں کہا سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک بند رہیں گے۔ صورتحال دیکھ کر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہو گا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا بورڈ امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں میں اختیاری مضامین کے امتحانات ہوں گے۔ طلبہ کو کمپلسری امتحانات میں 5 فیصد اضافی نمبرز دیئے جائیں گے۔ 25اگست کو وزرائے تعلیم کا اجلاس دوبارہ ہو گا۔