Thursday, May 9, 2024

بین الصوبائی، انٹرسٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ آج سے بحال

بین الصوبائی، انٹرسٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ آج سے بحال
May 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بین الصوبائی، انٹرسٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ آج سے بحال ہو گئ۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں این سی او سی کے کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزماں اور ڈاکٹر فیصل سلطان کی شرکت ہوئی۔ چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک  کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی 17 مئی سے مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق ہوں گے۔ دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کی اجازت ہو گی جبکہ 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کرے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 19 مئی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ این سی او سی نے متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے اور اپیل کی ہے کہ عوام ترجیحی بنیادوں پر 1166 پر ویکسین کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔