Monday, September 16, 2024

بین الاقوامی کینز فلمی میلے کا آغاز ”کیفے سوسائٹی“ سے کرنے کی تیاریاں

بین الاقوامی کینز فلمی میلے کا آغاز ”کیفے سوسائٹی“ سے کرنے کی تیاریاں
March 29, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) فرانس میں کینز کے مقام پر69 ویں بین الاقوامی فلمی میلے کا آغاز ہالی وڈ کے نامور ہدایتکارووڈی ایلن کی فلم ”کیفے سوسائٹی“ سے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اس فلم کی کہانی ایک نوجوان شخص پر مبنی ہے جو 1930ءمیں فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے لاس اینجلس جاتا ہے۔ ایسا تیسری مرتبہ ہو رہا ہے کہ اس معتبر فیسٹیول کا آغاز 80 سالہ ووڈی ایلن کی فلم سے کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں 2002ءمیں فلم ” ہالی وڈ اینڈنگ“ اور 2011ءمیں فلم ” مڈنائٹ پیرس“ سے کینز فلم فیسٹیول کا آغاز کیا گیا تھا۔ ووڈی ایلن کی ان دونوں فلموں کو اس میلے میں بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔ فرانسیسی فلم انڈسٹری کے ہدایتکاروں نے کہا ہے کہ کینز فلم فیسٹیول میں فن لینڈ کے ہدایتکار آکی کاو¿ریسماکی کو گولڈن کیرج ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔ یہ فلمی میلہ 11 مئی سے 22 مئی تک جاری رہے گا۔