Tuesday, May 14, 2024

بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کویس بیرن کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد

بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کویس بیرن کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد
August 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کویس بیرن وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔ بین الاقوامی پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کویس بیرن کی 5 روزہ دورے میں صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقات ہوں گی۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر سینیٹر مرزا آفریدی اور ایم این اے شیر علی ارباب نے مہمان کا استقبال کیا۔ سینیٹر مرزا آفریدی نے آئی پی یو کی صدر کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیا۔ سینیٹر مرزا آفریدی کہتے ہیں پاکستان بین الپارلیمانی یونین کو اہم سمجھتا ہے۔۔ امید ہے آئی پی یو صدر کے دورے سے ادارہ جاتی تعاون کی  نئی راہیں ہموار ہوں گی۔