Wednesday, May 8, 2024

بین الاقوامی میڈیا کا منفی پراپیگنڈا اور دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا

بین الاقوامی میڈیا کا منفی پراپیگنڈا اور دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا
June 2, 2019
لندن ( 92 نیوز) بین الاقوامی میڈیا کا منفی پراپیگنڈا اور دوہرا معیار کھل کر سامنے آگیا ۔ کشمیر ،فلسطین اور دیگر ممالک میں مظالم پر امریکی میڈیا کی چشم پوشی   ہے جب کہ زہرافشانی کے لئے پاکستان کو تختہ مشق بنا لیا ، برطانوی اخبار گارڈین نے امریکن جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا۔ آزادی صحافت کے علمبردار ادارے جانبدارانہ رپورٹنگ کرانے لگے ،ف ارن میڈیا کے نمائندے ٹاسک کے مطابق رپورٹنگ کرنے کے پابند ہیں ،غیر ملکی جریدے نے امریکا کے وار فیئر پراپیگنڈا سے متعلق ہوشربا انکشافات کر دیے ۔ برطانوی اخبار گارڈین منفی پراپیگنڈا سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کا اصل چہرہ سامنے لے آیا ۔ وائس آف امریکہ کا ساؤتھ ایشین  ڈیسک کا افغانی نژاد امریکی انچارج بھی سازش کا حصہ ہے۔ وی او اے پشتو ،دری اور اردو زبان میں  مزموم مقاصد حاصل کرنے کے لئے او چھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ وائس آف امریکہ پاکستان کا منفی تاثر اجاگر کرنے میں پیش پیش ہے۔کشمیر ،فلسطین اور دیگر ممالک میں مظالم پر امریکی میڈیا نے چشم پوشی کردی ۔ وائس  آف امریکہ پرگزشتہ چھ ماہ میں سب سے زیادہ خبریں پاکستان کے خلاف آئیں  ، وی او اے نے منفی پروپیگنڈا کے لئے پاکستان کو محور بنا لیا۔ امریکی میڈیا آزادی اظہار رائے کی آڑ میں پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف ہے۔ امریکی میڈیا مختلف ممالک میں مقامی لوگوں کے ذریعے زہر افشانی کرانے میں مصروف ہے ۔مقامی لوگوں کو بھاری معاوضے پر ہائر کر کے دھوکے سے اپنا موقف لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے ،امریکہ  ایران ،چین ،روس اور دیگر ممالک کے خلاف پروپیگنڈا کو ہتھیارکے طور پر استعمال کررہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا اور غیرملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ ایران کے خلاف پراپیگنڈا منصوبہ کی خود نگرانی کرتا رہا۔ ایران ڈس انفارمیشن پروگرام کے لئے اہم شخصیات کی خدمات حاصل کی گئیں ۔ جب بھانڈا پھوٹا تو ایران ڈس انفارمیشن پروگرام کی فنڈنگ روک دی۔ ایران کے بارے میں امریکی میڈیا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کو بھی ہوا دینے لگا ہے۔