Sunday, May 12, 2024

بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی حکومت کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ

بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی حکومت کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ، ترجمان دفتر خارجہ
July 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی حکومت کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر شخصیات کی جاسوسی کی مذمت کرتا ہے۔  بھارت کی جانب سے اسرائیلی آلات کے ذریعے اپنے شہریوں وغیرملکیوں کی جاسوسی پر تشویش ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ذمہ دارانہ ریاستی طرزعمل کے عالمی اصولوں کی واضح خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بی جے پی حکومت عرصہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ یورپی یونین کی ڈس انفولیب اطلاعات میں بھی دنیا نے نام نہاد ہندوستانی “جمہوریت” کا اصل چہرہ دیکھا، بھارت کی زیادتیوں کو مناسب عالمی پلیٹ فارمز پر اٹھائیں گے۔ اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے معاملے کی مکمل تحقیقات کرکے قصورواروں کو محاسبہ کرے۔