Friday, April 26, 2024

بین الاقوامی مقابلے 8 سے 15 اکتوبر تک جاری رہیں گے ، آئی ایس پی آر

بین الاقوامی مقابلے 8 سے 15 اکتوبر تک جاری رہیں گے ، آئی ایس پی آر
October 5, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور گیریژن میں جسمانی اور لڑاکا مہارتوں کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد ہوگا ۔ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان سمیت 19 ممالک کے فوجوں سے ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ  بین الاقوامی مقابلے انسان کی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے قابل بناتے ہیں۔ 2016 میں لاہور میں پہلا چیمپئن شپ منعقد کیا گیا تھا جسے پاکستان نے جیت لیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اپنی طرز کے دوسرے بین الاقوامی مقابلے 8 سے 15 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ پاکستان سمیت 19 ممالک کی افواج کی ٹیمیں مقابلوں میں شریک ہوں گی۔