Sunday, September 8, 2024

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں چھے سال کی کم ترین سطح پر، آئندہ ماہ سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کی توقع

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں چھے سال کی کم ترین سطح پر، آئندہ ماہ سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کی توقع
August 21, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل چھے سال کی کم ترین سطح چالیس ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ پاکستان میں بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی ہیں لیکن عوام کو مکمل ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔ مہنگائی کے جن کو بے قابو کرنے والی تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں گزشتہ کئی مہینوں سے مسلسل کمی میں جا رہی ہیں۔ عالمی آئل مارکیٹ میں ستمبر کے لیے خام تیل کے سودے چالیس ڈالر فی بیرل میں طے پائے ہیں۔ مارچ دو ہزار نو کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ تیل کی زیادہ سپلائی ہے۔ حکومت پاکستان نے بھی مسلسل قیمتوں میں کمی کے باعث آئندہ ماہ سے پیٹرول کے فی لیٹر نرخ میں چھے روپے پندرہ پیسے کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے تیس پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے کمی متوقع ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی چار روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے لیکن اس کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔