Sunday, May 19, 2024

بین الاقوامی سطح پر عمران خان کو ان کی کامیابی پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری

بین الاقوامی سطح پر عمران خان کو ان کی کامیابی پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری
August 19, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کے بعد جہاں پاکستان بھر میں جشن کا سماں ہے وہیں بین الاقوامی سطح پر بھی عمران خان کو ان کی کامیابی پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام ممالک کے سربراہان اور ترجمان عمران خان کی سربراہی میں پاکستان کیساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ ہیدرنوریٹ نے بھی عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطےمیں خوشحالی اور امن کے فروغ کیلئے پاکستان میں آنے والی نئی حکومت کیساتھ مل  کر کام کرنا چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنرل اسمبلی کےاجلاس میں عمران خان سے ملاقات کا منتظرہوں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر مبارکباد دی۔ کہتے ہیں کہ مجھے یقین ہے کہ پاک ترک تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ مقبوضہ کشمیر سے میر واعظ عمر فاروق سمیت دیگر حریت رہنماؤں  نے بھی عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہےعمران خان پاکستان کو حقیقی معنوں میں جناح کا پاکستان بنائیں گے۔