Saturday, April 27, 2024

بین الاقوامی تجارت سے منسلک امپورٹرز، ایکسپورٹرز نیٹ ورک میں منی لانڈرنگ گینگ کے خلاف کارروائی شروع

بین الاقوامی تجارت سے منسلک امپورٹرز، ایکسپورٹرز نیٹ ورک میں منی لانڈرنگ گینگ کے خلاف کارروائی شروع
December 10, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) بین الاقوامی تجارت سے منسلک امپورٹرز، ایکسپورٹرز نیٹ ورک میں منی لانڈرنگ گینگ کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔

ایف اے ٹی ایف کی بڑی شرط پورا کرنے کے  لیے پاکستان نے اقدامات کرنا شروع کر دیئے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی ٹریڈ نیٹ ورکس کے ساتھ جڑے ہوئے پاکستانی ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کا سراغ لگایا جائے گا۔ ٹریڈ نیٹ ورکس میں شامل منی لانڈرنگ گینگ پکڑنے میں معاونت کی جائے گی۔

منی لانڈرنگ گینگ میں شامل ٹرانسپورٹرز، اکاؤنٹنٹس اور آڈیٹرز کا بھی سراغ لگایا جائے گا۔ اس سلسلے میں بین الوزارتی تعاون کے  لیے سیل تشکیل دیا جائے گا۔ اکنامک انٹیلیجنس اداروں سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیل  گینگ میں شامل پاکستانی افراد کی سرگرمی سے پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔ انھیں سزا دینے کے  لیے لیگل فریم ورک ایف اے ٹی ایف حکام کو ارسال کیا جائے گا۔ عدالتوں میں کارروائی کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا۔