Friday, March 29, 2024

بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے پاکستانی عبدالمالک وطن واپس پہنچ گئے

بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے پاکستانی عبدالمالک وطن واپس پہنچ گئے
June 25, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی عبدالمالک وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ گولڈ میڈل پشاور کے شہدا اور پاک فوج کے نام کرتا ہوں۔ کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گولڈ میڈلسٹ عبدالمالک کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی کہ ان کی کامیابی سے پاکستان کا نام روشن ہوا جبکہ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، کمی ہے تو حکومتی توجہ کی ہے۔ حکومت نے کبھی سپورٹ کیا نہ ہی اب سپورٹ کر رہی ہے۔ عبدالمالک نے کہا کہ بیوی کی چوڑیاں بیچیں اور کچھ دوستوں نے مدد کی جس سے مقابلے میں شرکت کے اخراجات پورے ہوئے۔