Tuesday, May 21, 2024

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام سب پر بازی لے گیا

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام سب پر بازی لے گیا
January 20, 2020
 فیصل اباد (92 نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد بین الاقوامی اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تناظر میں ملک بھر کی جامعات پر بازی لے گئی۔ اب طلبا وکٹوریا یونیورسٹی میلبرن میں بھی پڑھائی کے لیے جا سکیں گے۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام سب پر بازی لے گیا۔ اسی سلسلے میں وکٹوریا یونیورسٹی میلبرن آسٹریلیا کے ریجنل ریکروٹمنٹ مینجر مسٹر سیبا سٹیان کونٹزے  نے جامعہ کا دورہ کیا۔  بین الاقوامی اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام ، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ، ملک ، جامعات ، بازی اس موقع پر مسٹر کونٹزے کا کہنا تھا کہ وکٹوریا یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے۔ پاکستانی طلباء اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔  بین الاقوامی اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام ، دی یونیورسٹی آف فیصل آباد ، ملک ، جامعات ، بازی دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر شوکت پرویز کے مطابق  دونوں جامعات کے باہمی روابط سے ہیلتھ سائنسز اور انجینئیرنگ کے شعبہ کو ترقی ملے گی۔ بدیسی مہمان نے جامعہ کے مختلف شعبہ جات اور اس سے ملحقہ مدینہ ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا ۔ انجینئرنگ کیمپس کے طلبا و فیکلٹی ممبران سے خطاب بھی کیا۔ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے پلیٹ فارم سے طلبا کی بین الاقوامی جامعات تک رسائی یقینا ایک تعلیمی انقلاب ہے۔