Thursday, April 25, 2024

بین الاقوامی اسمگلر اور بدنام دہشت گرد عباس آفریدی پشاور سے گرفتار

بین الاقوامی اسمگلر اور بدنام دہشت گرد عباس آفریدی پشاور سے گرفتار
January 2, 2016
پشاور (92نیوز) بین الاقوامی اسمگلر اور بدنام دہشت گرد عباس آفریدی کو پشاورمیں سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسمگلر اور بدنام دہشت گرد عباس آفریدی اپنے بھائی بلال آفریدی کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی کے ہاتھوں پشاور سے گرفتار ہوا۔ عباس آفریدی پولیس حملوں‘ لسانی فسادات میں شہریوں کے قتل سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم سیاسی جماعت کا رہنما اورمنشیات کا بڑا اسمگلر بتایا جا تا ہے۔ ملزم کے دو بھائی ساجداور ظفر چند ماہ قبل سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ عباس آفریدی کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔ عباس آفریدی 2013ءمیں کراچی سے گرفتار ہوا لیکن بھاری رشوت اور اثرورسوخ کے باعث رہا ہو گیا تھا۔ کراچی آپریشن میں تیزی آنے کے بعد ملزم کراچی سے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کو سی ٹی ڈی کراچی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے کراچی پولیس سے عباس آفریدی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب کر لی۔ ملزم عباس آفریدی کا ایک بھائی عرفان آفریدی پولیس افسران اور اہلکاروں کے قتل کے الزام میں پہلے ہی گرفتار ہے۔