Friday, April 19, 2024

بین اسٹوکس ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے

بین اسٹوکس ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے
June 30, 2020

لندن ( 92 نیوز) انگلینڈکے کپتان جوئے روٹ ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت نہیں کرسکیں گے، بین اسٹوکس کوپہلی بارکپتانی کے فرائض سونپ دیئے گئے۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز   کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز   کا پہلا ٹیسٹ چار جولائی سے  شروع ہوگا، پہلے ٹیسٹ کی قیادت کرنے والے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس  کا کہنا ہے کہ کیرئیر میں  انگلینڈ ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہو گی لیکن  قیادت کرنا ان کی  کبھی بھی خواہش  نہیں رہی۔

انگلینڈ کے  موجودہ کپتان  جوئے روٹ اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کے باعث اہلیہ کے پاس رہیں گے۔