Wednesday, April 24, 2024

بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی ادارے نے کورونا ویکسین فائزر کے استعمال کی اجازت دے دی

بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی ادارے نے کورونا ویکسین فائزر کے استعمال کی اجازت دے دی
December 13, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی ادارے نے بھی کورونا ویکسین فائزر کے استعمال کی اجازت دے دی۔

سی ڈی سی کی ایڈوائزری کمیٹی نے ویکسین استعمال کرنے کے حق میں رائے دہی کی۔ گزشتہ روز امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی فائزر ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی تھی۔

ادھر دنیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کر گئی، متاثرین 7 کروڑ 21 لاکھ ہو گئے۔ امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید دو ہزار 309 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ میکسیکو میں مزید 693، برازیل میں 690 افراد ہلاک ہو گئے۔ جان لیوا وائرس کے باعث اٹلی میں 649، روس میں 560، برطانیہ میں مزید 519، پولینڈ میں 502، بھارت میں 393 اموات ہوئیں۔