Friday, May 3, 2024

بیماری ایک بہانہ ہے، اصل نشانہ لندن جانا ہے ، فردوس عاشق اعوان

بیماری ایک بہانہ ہے، اصل نشانہ لندن جانا ہے ، فردوس عاشق اعوان
May 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی وزیراعظم فردوس عاشق اعوان نے نوازشریف کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بیماری ایک بہانہ ہے، اصل نشانہ لندن جانا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ضمانت کے بعد نوازشریف ایک دن بھی کسی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔ عمران خان کا بیانیہ جیت گیا۔ عوام کو ورغلانے کا سلسلہ دم توڑ چکا ہے۔ فردوس عاشق نے کہا نیب اپوزیشن لیڈر کو بلاتا ہے تو وہ بیمار ہو جاتے ہیں۔  لاپتہ لیڈرآف اپوزیشن لندن کی سڑکوں پرنظرآتے ہیں۔ لندن میں سیروتفریح میں مشغول ہیں۔ فردوس عاشق اعوان بولیں شریف برادران عدالت کو قائل نہیں کر سکے۔ عوام کو کیسے قائل کرینگے۔  غذا پوری نہ ہوئی تو ایک اور گولی دے دیں گے۔