Thursday, March 28, 2024

بیمار شخص کےعلاج کی بہتر سہولیات کیلئے گھر منتقلی انوکھا واقعہ ہے، فردوس عاشق اعوان

بیمار شخص کےعلاج کی بہتر سہولیات کیلئے گھر منتقلی انوکھا واقعہ ہے، فردوس عاشق اعوان
November 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا شدید ترین بیمار شخص کی اسپتال سے علاج کی بہتر سہولیات کیلئے گھر منتقلی دنیا کا انوکھا واقعہ ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا آج نواز شریف صاحب صحت کی سہولیات لینے اپنے گھر شفٹ ہو گئے ہیں۔ اب وہ گھر میں اپنا علاج جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا جس مقصد کیلئے انہیں ضمانت دی گئی ہے، امید ہے وہ اپنے والد کی جلد صحت یابی کیلئے کردار ادا کریں گی۔ ہر شخص کیلئے یکساں قانون کا اطلاق ہونا چاہئے۔ مزید بولیں کہ مولانا نے کوئی ایسا مطالبہ نہیں کیا جس پر لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔ ادھر العزیزیہ کیس میں سزا پانے کے بعد طبی بنیادوں پر 8 ہفتے کی ضمانت پانے والے نواز شریف لاہور کے سروسز اسپتال سے  ڈسچارج ہونے کے بعد جاتی امرا ء پہنچ گئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف کے لئے جاتی امراء میں ہی آئی سی یو قائم کیا گیا ہے ۔ مریم اورنگزیب کے مطابق جاتی امراء میں قائم کئے گئے آئی سی یو میں میں وینٹی لیٹر اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔