Friday, March 29, 2024

بیلٹ پیپرز کی تعداد 6 سے کم کر کے 2 کرنے کی تجویز !!! پنجاب حکومت کا الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رابطے کا فیصلہ

بیلٹ پیپرز کی تعداد 6 سے کم کر کے 2 کرنے کی تجویز !!! پنجاب حکومت کا الیکشن کمیشن سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رابطے کا فیصلہ
June 21, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سے رابطہ کر کے بیلٹ پیپرز کی تعداد 6 سے کم کر کے 2 کرنے کی تجویز کی جائے گی۔ ایک بیلٹ پیپر یونین کونسل کے کونسلر کیلئے ہو گا، دوسرا بیلٹ پیپر یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے ہو گا۔ صوبائی حکومت نے تجویز دی ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں انفرادی مقابلوں کی بجائے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے کو منتخب تصور کیا جائے۔ یہ تجاویز کے پی کے میں ہونیوالے الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہیں۔ دو بیلٹ پیپرز ہونے کی وجہ سے ووٹر پریشانی سے بچے گا۔ صوبائی حکومت نے سپیشل سیٹوں پر کونسلر کا انتخاب کنٹونمنٹ کی طرز پر کروانے کی تجویز بھی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے تجاویز منظور ہونے کی صورت میں قانون سازی کی جائیگی۔ قانون پچیس جولائی سے قبل منظور کیا جائے گا۔