Friday, April 26, 2024

بیلجیئم کے ہیلتھ ورکرز کا سیاسی اشرافیہ کے خلاف احتجاج

بیلجیئم کے ہیلتھ ورکرز کا سیاسی اشرافیہ کے خلاف احتجاج
September 14, 2020
برسلز (92 نیوز) بیلجیئم کے ہیلتھ ورکرز نے سیاسی اشرافیہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا، ہزاروں ہیلتھ ورکرز دارالحکومت برسلز کی سڑکوں پر نکل آئے۔ دارالحکومت برسلز کی سڑکوں پرنکلنے والے مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اُٹھا رکھے تھے، جن پر’’خیال رکھنے والوں کاخیال رکھو‘‘کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین کی جانب سے تنخواہیں بڑھانے اور صحت عامہ کیلئے فنڈز میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔