Friday, April 19, 2024

بیلجیئم کے وزیر اعظم کا عہدے سےمستعفی ہونے کا اعلان

بیلجیئم کے وزیر اعظم کا عہدے سےمستعفی ہونے کا اعلان
December 19, 2018
بیلجیئم( 92 نیوز) بیلجیئم کے وزیر اعظم چارلس مائیکل نےاپنے خلاف تحریک عدم اعتماد لانےکےبعدمستعفی ہونے کا اعلان کردیا ۔ وزیر اعظم  چارلس مائیکل نےبادشاہ فلپ سے ملاقات  میں اپنا استعفیٰ پیش کیا، رپورٹس کے مطابق بیلجیئن بادشاہ  اپنے مشیروں اور سیاسی رہنماؤں  سے ملاقات کے بعد ہی معاملے پر کوئی فیصلہ کریں گے ۔ بیلجیئم میں  پارلیمانی انتخابات مئی میں ہونے جارہے ہیں او ر قوی امکان ہے کہ بادشاہ  فلپ  چارلس مائیکل کو محدود اختیارات کیساتھ عہدے پر  رہنے کا حکم  دیں گے ۔ بیلجیئم میں سیاسی بحران اس وقت پیدا ہوا جب حکومت کی سب سے بڑی  اتحادی جماعت این وی اے نے عالمی امیگریشن معاہدےکیخلاف احتجاجاً حکومت سے  علیحدگی اختیار کی تھی ۔