Thursday, April 25, 2024

بیلجیئم نے انگلینڈ کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

بیلجیئم نے انگلینڈ کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
July 14, 2018
سینٹ پیٹرزبرگ (92 نیوز) بیلجیئم نے انگلینڈ کو دو صفر سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم کی ٹیم انگلینڈ پر حاوی رہی۔ بیلجیئم کے تھامس میونیئر نے چوتھے ہی منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی، آخری لمحات میں ایڈن ہیزارڈ نے بھی گول داغ کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔ انگلش ٹیم میچ میں ایک گول بھی اسکور نہ کرسکی۔ میگا ایونٹ کا فائنل کل فرانس اور کروشیا میں کھیلا جائےگا