Thursday, May 9, 2024

بیلجیئم میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت پر ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ

بیلجیئم میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت پر ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ
March 25, 2021

برسلز (92 نیوز) بیلجیئم میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت پر ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کروو کا کہنا ہے گروسری اسٹورز کے علاوہ تمام دکانیں اور تعلیمی ادارے چار ہفتے کے لیے بند رہیں گی۔ بیوٹی پارلر اور حجاموں کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔ غیر ضروری اشیا کی خریداری کیلئے اپوائنٹمنٹ لینا پڑے گی۔

 انہوں نے کہا اسپتالوں میں داخل کورونا متاثرین کی تعداد دو ہفتے میں دو گنا ہو گئی ہے۔ پہلی دو لہروں کی طرح کورونا کی تیسری لہر پر بھی قابو پالیں گے۔