Friday, April 19, 2024

بیلجیئم مینز فیلڈ ہاکی کا اولمپکس چیمپئن بن گیا

بیلجیئم مینز فیلڈ ہاکی کا اولمپکس چیمپئن بن گیا
August 5, 2021 ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) بیلجیئم مینز فیلڈ ہاکی کا اولمپکس چیمپئن بن گیا۔

فائنل مقابلے کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ بیلجئیم نے آسٹریلیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔

رنر اپ آسٹریلیا کو چاندی اور تیسری پوزیشن پر بھارت کو کانسی کا تمغہ دیا گیا۔ بھارت نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کو چار کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی تھی۔