Thursday, April 25, 2024

بیلجیئم : دس ہزار سرکاری ملازمین بجٹ کٹوتیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

بیلجیئم : دس ہزار سرکاری ملازمین بجٹ کٹوتیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے
June 1, 2016
برسلز(ویب ڈیسک) بیلجیئم میں دس ہزارسرکاری ملازمین بجٹ میں کٹوتیوں کے خلاف سڑکوں پرنکل آئےمظاہرین نے حکومت سے ٹیکس کے منصفانہ نظام پرعمل درآمدیقینی بنانے کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کےمطابق بیلجئم میں ہزاروں افرادنے لیبرریفارمزکےخلاف سڑکوں   پر آ گئےمنگل کے روز دس ہزارسے زائدسرکاری ملازمین نے بجٹ میں کٹوتیوں اور لیبرریفارمزکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پرحکومت مخالف  نعرے درج تھےاس موقع پرمظاہرین نے نعرے بازی بھی کی۔ بیلجئم بھرکے اساتذہ اوراسپتالوں کے عملے نے بھی مظاہرے میں شرکت کی جس سے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل متاثرہوا جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کاسامناکرناپڑا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ بجٹ خسارے سے بچنے کے لیے  منصفانہ ٹیکس کے نظام پرعمل درآمدیقینی بنائے۔