Friday, March 29, 2024

بیلجیئم اور سپین میں بھی پاکستانی کمیونٹی کا الطاف حسین کے خلاف مظاہرہ

بیلجیئم اور سپین میں بھی پاکستانی کمیونٹی کا الطاف حسین کے خلاف مظاہرہ
August 30, 2016
برسلز(92نیوز)دنیابھرکی طرح بیلجیئم اورسپین میں بھی  پاکستانی کمیونٹی  نے الطاف حسین کےخلاف مظاہرہ کیا اور  برطانوی حکومت  سے الطاف  حسین کے خلاف کارروائی کرنے کا  مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کےمطابق  پاکستان کےخلاف اشتعال انگیزتقریریں کرنے پر  الطاف حسین کےخلاف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔ سپین کے شہربارسلونا میں برطانوی قونصلیٹ کےباہرپاکستانی کمیونٹی نے مظاہرہ کیا اور  الطاف  حسین کے خلاف نعرے لگائےمظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیاکہ الطاف حسین کےخلاف دہشت گردی کےقانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلزمیں یورپی یونین پارلیمنٹ کےباہربھی پاکستانیوں نے الطاف حسین کےخلاف  مظاہرہ کیامظاہرین نے پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پرالطاف حسین کے خلاف نعرے درج تھے۔