Sunday, September 8, 2024

بیلجئن وزیراعظم کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل‘ حالت جنگ میں ہیں : فرانس

بیلجئن وزیراعظم کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل‘ حالت جنگ میں ہیں : فرانس
March 22, 2016
برسلز (ویب ڈیسک) بیلجئم کے وزیراعظم چارلس مشعل نے برسلز دھماکوں کو بزدلانہ کارروائی قرار دے دیا جبکہ فرانسیسی صدر فرانسو اولاند کا کہنا ہے یورپ حالت جنگ میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق برسلز بم دھماکوں کے بعد پورے یورپ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بیلجئم کے وزیراعظم چارلس مشعل نے غم سے نڈھال عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مشکل لمحات میں پرامن اور متحد رہیں۔ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کے فوراً بعد بیلجئم کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ملک میں یوم سیاہ ہے۔ ادھر فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے بھی بم دھماکوں پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ یورپ حالت جنگ میں ہے۔ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا دہشت گردوں نے حملہ برسلز میں کیا تاہم نشانہ یورپ کو بنایا گیا اور پوری دنیا کو دھماکوں پر تشویش ہے۔