Sunday, September 8, 2024

بیلجئم میں دہشتگردی،  امریکاسمیت کئی ممالک میں قومی پرچم سرنگوں

بیلجئم میں دہشتگردی،  امریکاسمیت کئی ممالک میں قومی پرچم سرنگوں
March 23, 2016
برسلز(ویب ڈیسک)بیلجئم میں دہشت گردی کے واقعے میں پینتیس افراد کی ہلاکت پر یورپ سمیت دنیا بھر میں فضا سوگوار اور امریکا سمیت کئی ممالک میں قومی پرچم سرنگوں کئے گئے ہیں تو دوسری طرف برسلز پولیس دھماکوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ۔ تفصیلات کےمطابق برسلز کے علاقے زاوینٹم کےمیئر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نےاپنے بیگوں میں بم رکھے ہوئے تھے ،دو نے دھماکے کیے ، تیسرا شاید گھبرا گیا اور دھماکا نہیں کر سکا  دوسری طرف برسلز کے ضلع شائر بیک میں سرچ آپریشن کے دوران ایک فلیٹ سے ایک بم اور داعش کا پرچم بھی ملا ہے  پولیس ایک نوجوان کو تلاش کر رہی ہے جسے ایئر پورٹ سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا برسلز دھماکوں میں ہلاک ہونےوالوں کیلئے وائٹ ہاؤس میں پرچم سرنگوں کر کے سیکیورٹی کے اقدمات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ دھماکوں کے سوگ میں برطانیہ، فرانس سمیت کئی یورپی ممالک میں قومی پرچم سرنگوں رہا اوریورپی ممالک نے برسلز دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔