Friday, April 19, 2024

بیلاروس کے صدر دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

بیلاروس کے صدر دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
May 28, 2015
اسلام آباد(92نیوز)بیلا روس کے صدر دو روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ ایئرپورٹ پر غیر ملکی مہمان کا وزیر اعظم میاں نواز شریف ،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری ،معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر عہدیداروں نے استقبال کیا ۔ مہمان وزیر اعظم کو پاکستان  آمد پر 21توپوں کی سلامی دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بیلا رشین صدر پاکستانی ہم منصب صدر ممنون حسین کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں ۔ صدر ممنون حسین بیلا روس کے صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، واضح رہے کہ بیلا روس کے کسی بھی صدر کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔   بیلارشین صدر الیگزینڈر لوکا شنکو وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات ہوگی ۔