Sunday, May 12, 2024

بیلاروس میں صدارتی انتخابات کے غیر متوقع نتائج پر عوام کا احتجاج جاری

بیلاروس میں صدارتی انتخابات کے غیر متوقع نتائج پر عوام کا احتجاج جاری
August 24, 2020

بیلاروس ( 92 نیوز) بیلاروس میں صدارتی انتخابات کے غیر متوقع نتائج پر دوہفتے بعد بھی عوام کا غصہ کم نہ ہوسکا ،  دارالحکومت منسک کی سڑکیں مظاہرین سے بھر گئیں۔مظاہرین ایک بار پھر کامیاب ہونے والے صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

بیلاروس  میں صدارتی انتخابات کے غیر متوقع نتائج پر دارالحکومت منسک میں ہزاروں افرادسڑکوں پر نکل آئے،پولیس کی بھاری نفری کے باوجود دسیوں ہزار مظاہرین سینٹرل سکوائر پر جمع ہو گئے، شہر کی سڑکیں اور چوراہے سرخ اور سفید رنگ کے جھنڈوں سے بھر گئیں۔

مظاہرین 26سال سے برسراقتدار صدر لوکاشینکو سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ لوکاشینکو نےنو اگست کے انتخابات میں  80 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے  تاہم انتخابات کی شفافیت کا جائزہ لینے کیلئےآزاد مبصرین موجود نہیں تھے جب کہ اپوزیشن نے دھاندلی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

ادھر نیٹو نے بیلاروس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرے۔