Saturday, May 11, 2024

بیلا روس کے صدر کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے جاری

بیلا روس کے صدر کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے جاری
September 21, 2020

بیلا روس  ( 92 نیوز) بیلا روس  میں صدر لوکاشینکو کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرےجاری ہیں ، متعدد شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور صدر لوکاشینکو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت منسک میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ، دیگر شہروں میں بھی متعدد چھوٹے بڑے مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرین نے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ۔ سکیورٹی  اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا اور سیکڑوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

بیلا روس  میں حالیہ متنازعہ صدارتی انتخابات کے بعد سے ہر اتوار کو حکومت مخالف مظاہرے کئے جاتے ہیں ، گزشتہ اتوار منسک میں ایسے ہی مظاہرے میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد شریک ہوئے تھے۔