Thursday, March 28, 2024

بیلا روس کی آرینا سبالینکا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا

بیلا روس کی آرینا سبالینکا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا
May 9, 2021

میڈرڈ (92 نیوز) میڈرڈ اوپن ٹینس کا ٹائٹل بیلا روس کی آرینا سبالینکا نے اپنے نام کر لیا۔

ایونٹ کے فائنل میں بیلا روس کی آرینا سبالینکا کا مقابلہ عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی سے ہوا، آرینا سبالینکا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ چھ، صفر سے جیت کر برتری حاصل کی لیکن ایشلے بارٹی نے دوسرا سیٹ چھ، تین سے جیت کر میچ برابر کر دیا۔

تیسرا اور فیصلہ کن سیٹ آرینا سبالینکا نے چھ، چار سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا، مینز کیٹگری میں اٹلی کے میٹو بیریٹینی اور الیگزنڈر زیوروف نے فائنل میں جگہ بنا لی۔