Sunday, September 8, 2024

بیل آﺅٹ پیکیج کی حمایت سے انکار مہنگا پڑ گیا !!! یونانی وزیراعظم الیکسز سپراس نے استعفیٰ دیدیا

بیل آﺅٹ پیکیج کی حمایت سے انکار مہنگا پڑ گیا !!! یونانی وزیراعظم الیکسز سپراس نے استعفیٰ دیدیا
August 21, 2015
ایتھنز (92نیوز) یونانی وزیر اعظم الیکسز سپراس اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور صدر سے جلدازجلد دوبارہ انتخابات کرانے کیلئے کہا ہے جس کے بعداپوزیشن لیڈر ایوینجلو میمارکس حکومت بنانے کیلئے میدان میں آ گئے ہیں۔ الیکسز سپراس 25جنوری کو منتخب ہو کر اقتدار میں آئے تھے لیکن حکمران جماعت سیریزا پارٹی کے ایک تہائی ارکان کے بیل آوٹ پروگرام کی حمایت سے انکار کے بعد پارلیمنٹ میں اکثریت کھو بیٹھے جس پر انہوں نے مستعفی ہو کر فوری انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔ قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا ان کا سیاسی مینڈیٹ ختم ہو چکا۔ انہوں نے جو کچھ کیا اس کیلئے خود کو عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں، ان کا ضمیر صاف ہے۔ بیل آو¿ٹ ڈیل ان کی کامیابی تھی یاناکامی وہ فیصلہ عوام پر چھوڑتے ہیں، انہیں عوام کیلئے جنگ پر فخرہے۔ انہوں نے آخری حد تک بلیک میلنگ اور دباو کا مقابلہ کیا اور یونان کے مسئلے کو عالمی مسئلہ بنادیا۔ فوری الیکشن سے سپراس بیل آو¿ٹ پیکیج کا مشکل ترین مرحلہ شروع ہونے سے پہلے اپنی مقبولیت سے فائدہ اٹھا تے ہوئے دوبارہ بر سر اقتدار آ سکتے ہیں۔ توقع ہے کہ انتخابات آئندہ ماہ کی 20تاریخ کو ہونگے۔