Monday, May 13, 2024

بیل آؤٹ پیکیج ، آئی ایم ایف نے بجلی کے شعبے سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں

بیل آؤٹ پیکیج ، آئی ایم ایف نے بجلی کے شعبے سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں
April 23, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) بیل آؤٹ پیکیج کیلئے آئی ایم ایف نے پہلی بار بجلی کے شعبے سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کے ساتھ حتمی مزاکرات سے قبل اہم معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔ گردشی قرضوں، بجلی کی بلنگ اور چوری کی تفصیلات سمیت بڑے بجلی چوروں کی فہرست پر کاروائی کی تفصیلات طلب کر لیں۔  

 بجلی کی 335 نجی پیداواری کمپنیوں کو ادائیگیوں کی فہرست ، 1400 ارب روپے کے گردشی قرضہ میں حصے کی تفصیلات اور کمپنیوں کو سپلائی کی گئی بجلی سے زیادہ ادائیگیوں کی فہرست فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔ بنکوں سے قرض لیکر نجی توانائی کمپنیوں کو ادائیگی بارے تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

 آئی ایم ایف نے سینیٹر شبلی فراز کی گردشی قرضوں کی رپورٹ میں مجوزہ اصلاحات پر پیشرفت سے متعلق معلومات کا مطالبہ بھی کر دیا۔