Friday, April 19, 2024

بیف پارٹی کرنے پر عثمانیہ یونیورسٹی کے 16طلبا گرفتار

بیف پارٹی کرنے پر عثمانیہ یونیورسٹی کے 16طلبا گرفتار
December 10, 2015
حیدرآباد(ویب ڈیسک)ایک طرف مودی حکومت دوستی کی باتیں کرنے لگی ہے تو دوسری طرف شیو سینا  اور سرکاری پولیس ہٹ دھرمی اور بدمعاشی پر قائم  ہے بھارتی شہر حیدر آباد میں مسلمان طلبا کی تقریب میں گوشت کے استعمال پر ریاستی مشینری حرکت میں آگئی عثمانیہ یونیورسٹی کے سولہ طالب علموں کوگرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر حیدر آباد دکن کی  عثمانیہ یونیورسٹی کی تقریب میں گوشت بھی مینو میں شامل تھا ۔ فوڈ فیسٹیول کے دوران دھاوا بول دیا گیا جبکہ پولیس نے مسلمان طلبا کو گرفتار کر لیا  پولیس نے انتظامیہ کے افراد کو گھروں میں بھی نظر بند کر دیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی  انتہا پسند پولیس نے  بیف پارٹی  منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 30 دلت اور مسلمان طلبا کو گرفتار کر لیا تھا دوسری جانب حیدرآباد ہائی کورٹ نے عثمانیہ یونیورسٹی میں  بیس دسمبر کو بیف فیسٹیول منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔