Friday, May 3, 2024

بیسویں چیف آف نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ  6 اگست سے شروع ہوگی

بیسویں چیف آف نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ  6 اگست سے شروع ہوگی
August 3, 2015
کراچی(92نیوز)بیسویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن گولف چیمپین شپ  چھ اگست سے  کراچی میں شروع ہوگی جس میں ملک کےممتاز گالفرز حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چھ سےنواگست تک کراچی گالف کلب میں20 ویں چیف آف نیول اسٹاف اوپن گولف چیمپین شپ منعقدہوگی،جس کی انعامی رقم60 لاکھ روپےرکھی گئی ہےجبکہ مختلف کیٹگریزرکھی گئیں ہیں،سیمی پروفیشنل اورسینئرپروفیشنلز کےلئے36 ہولز پرمشتمل کیٹگری رکھی گئی ہےجبکہ سینئرز کیلئے18 ہولز ویٹرن کیلئے9ہولز پروفیشنل اور ایمیچرز کیلئے72 ہولزپرمشتمل کیٹگری رکھی گئی ہے،چیمپین شپ کاغیررسمی افتتاح کمانڈرکراچی عارف اللہ حسینی نےکیا،ان کاکہناتھاکہ حالات بہتری کی طرف مائل ہیں،جلدہی غیرملکی کھلاڑی بھی پاکستان آئیں گے۔ چیمپین شپ میں ملک بھر کےگالفرزحصہ لےرہےہیں جبکہ  شبیراقبال اپنےاعزازکادفاع کریں گے،اس موقع پرنیوی کےبینڈنےخوبصورت دھنیں بکھریں۔ مہمان  خصوصی سمیت دیگرمہمانوں نےفری ہٹس لگائیں جن کوپہلےپکڑنے کیلئےکیڈیزایک دوسرےسےبازی لےجاتےدکھائی دیے،بال پکڑنےوالےکیڈیزکوانعامی رقوم دی گئیں۔